اہم خبریں

پی آئی اے طیارےکے بھارتی شہرفیروز پور کی حدود میں داخل ہونے کا انکشاف

لاہور(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی سی ا ے اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 248 سعودی عرب کے شہر دمام سے لاہورآرہی تھی کہ لاہور میں طوفانی بارش کے باعث پی آئی اے کی پرواز بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوگئی ۔ کپتان نے بھارتی فضائی حدود میں داخلے سے متعلق بھارتی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کردیا۔ بھارتی حکام نے پرواز کا رخ موڑنے کیلئے بھارتی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دیدی جس کے بعد کپتان نے پرواز کا رخ ملتان ایئرپورٹ کی جانب موڑ نے کیلئے بھارتی شہر فیروز پور تک حدود کا سفر کیا۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں پی آئی اے کی پرواز ملتان ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی ۔

متعلقہ خبریں