کراچی(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر کے اندر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد میں زور دار دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، جس کی آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی کارکن بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیاگیا،اس حوالے سے ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے کہا کہ دھماکا موٹر سائیکل ٹائر کی ٹیوب بنانے والے کارخانے میں ہوا ،انہوں نے بتایا کہ ٹیوب بنانے کے دوران گیس پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوا اوردھماکے سے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ،جاں بحق اور زخمی افراد کارخانے کے ملازم تھے تاہم اس حوالے سے پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے۔















