لاہور (نیوزڈیسک)لاہور کے علاقے علی ٹاؤن باغبانپورہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایاکہ 20 سالہ لڑکی نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ میکے آئی تو بھائی نےطیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے۔پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی، ملزم کی تلاش جاری ہے۔















