اہم خبریں

کچے کا ہزاروں ایکڑ نو گو ایریا کلیئر، ڈاکوؤں کی کمین گاہیں نذر آتش

لاہور( اے بی این نیوز    )صوبہ پنجاب کے علاقے روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا کلیئر کردیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق پولیس نے کچہ میانوالی میں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ پولیس کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔محمد ناصر سیال کا کہنا ہے کہ اب تک 4 ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کیا گیا ہے، ڈاکوؤں کے 16 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اب تک ہزاروں ایکڑ اراضی اور نو گو ایریا کلیئر کروا کر پولیس کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں، کمین گاہوں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا گیا۔ راجن پور کے قریب روجھان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن 18 ویں روز بھی جاری ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) راجن پور محمد ناصر سیال کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 5 ڈاکو گرفتار کیے گئے ہیں جن سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں