اہم خبریں

حکومت کی مردم شماری پر ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت نے مردم شماری پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق اور جاوید حنیف پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے حکومتی ارکان خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال کو حالیہ مردم شماری پر تفصیل سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی کو معمول سے کم دکھایا گیا ہے۔حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو تحفظات ختم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔دوسری جانب ایم کیو ایم کے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتی وفد سے ملاقات میں مردم شماری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد نے حکومتی وفد کے سامنے ادارہ شماریات کی فائنڈنگ کو بھی پیش کیا۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکومتی وفد نے جائزے کے بعد ایم کیو ایم کے تحفظات کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں معاملات کے حل اور مردم شماری میں بےضابطگیاں روکنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ خبریں