اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے بیانات سے لگتا ہے انھوں نے آئین کبھی نہیں پڑھا،بلاول بھٹو اور شہباز شریف اپنی خواہشات کو آئین قرار دے چکے ہیں،اس وقت سپریمُ کورٹ ہی آئین کا تحفظ کر رہی ہے، فضل الرحمن نے پاکستان کے آئین کو دفنانے میں گورکن کا کردار ادا کیا ہے۔















