اہم خبریں

سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے انتخابی اخراجات کےحوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو خط دیا۔سپیکر نے لکھا کہ پارلیمنٹ نےہمیشہ عدلیہ کی آزادی کااحترام کیا، کسی دوسرےکےاختیارمیں مداخلت نہیں کرنی چاہیے،ضروری ہےکہ ہرادارہ اپنی حدودمیں رہے۔خط کے مطابق باربارفنڈزجاری کرنےکےاحکامات غیرضروری محاذآرائی کاباعث بن رہےہیں،حکومت کوانتخابی اخراجات کی غیرمعمولی ہدایات عجلت کی عکاس ہیں۔سپیکر نے لکھا کہ انتخابی اخراجات کامعاملہ خزانہ کمیٹی نےایوان کوبھیجا،3رکنی بینچ کاقومی اسمبلی کااستحقاق،آئینی عمل نظراندازکرناافسوسناک ہے۔راجا پرویزاشرف نے خط میں 3 رکنی بینچ کے احکامات کو تشویش اوربے چینی کا باعث قراردے دیا، اورکہا ہے کہ 3 رکنی بینچ نے قومی اسمبلی کے اقدامات کو نظر انداز کیا۔

متعلقہ خبریں