لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا بھارت کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بھارت کے دورے پر جانے کا ففیصلہ کیا ہے آج کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنائے جارہے ہیں، یہ اسی انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا،بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی ذیلی ملک نہیں بن سکتے، تعلقات برابری کی سطح پر اور بنیادی معاملات پر تصفیہ کیلئے ہونے چاہئیں۔
بلاول بھٹو کا ہندوستان کا دورہ کشمیریوں کی جدوجہد کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ،کشمیر کے معاملے کو دفن کر کے ہندوستان سے تعلقات بنانا اس انٹرنیشنل ایجنڈے کا حصہ ہےجس کے تحت اس حکومت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا، بھارت سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کے حامی ہیں لیکن کسی طور بھی…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2023















