اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آپ سیاسی ٹمپریچر کو نیچے لائیں ،معالات حل ہو جائیں گے ۔فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کہا آئین سے کوئی ماورا نہیں ،اگلے ایک ہفتے میں مذکرات کو مکمل کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا آج ایک چیز پر اتفاق دیکھنے کو ملا ، تمام جماعتیں متفق نظر آئیں، کسی نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا ، شیخ رشید نے کہا،، سپریم کورٹ جو حل نکالے گی ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں ، الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں، عدلیہ کو جیتتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔















