اہم خبریں

وزیر اعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس شروع

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس شروع ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق شریک ہیں۔اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، نوید قمر، قمر زمان کائرہ، جے یو آئی (ف) کے کامران مرتضیٰ، معاون خصوصی ملک احمد خان اور خالد مگسی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن سے متعلق کیس پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں