اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتےمیں برطانیہ کا دورہ کرینگے، منگل کونجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے میں برطانیہ کا دورہ کرینگے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کرینگے ،اپنے دورے کے دوران وہ برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کرینگے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف سے بھی ملیں گے،واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی آئندہ ماہ 6 فروری کو لندن میں ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ہے جس میں کئی عالمی اور ملکی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں منعقد ہوگی، بکنگھم پیلس نے اعلان کیا تھا کہ تاجپوشی کی تقریب روایتی انداز میں ہوگی جو پچھلے ایک ہزار سال سے ایسی تقاریب میں اختیار کیا جاتا ہے۔















