اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد،مری اورگلیات میں رات کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشر قی بلو چستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب اور سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گردآلودہوائیں چلنے کاامکان ہے۔















