اہم خبریں

پنجاب انتخابات،سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو آج فنڈز فراہمی کا آخری دن

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )سپریم کورٹ کے حکم پر سٹیٹ بینک کو براہ راست الیکشن کمیشن کو پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔حکم نامے میں مزید کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز کی وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں