اسلام آباد (نیوزدیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہر معاملے میں مداخلت ہوگی تو ہم اسے عدالتی مارشل لا کہیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون منظور کر رہی ہے، ابھی ایکٹ نہیں بنا لیکن چیف جسٹس نے بینچ بنادیا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اختیارات پر آپ نے قبضہ کرلیا ہے۔