اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی۔بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ نمبر ون بیٹرسوریا کمار یادیو کےمزید قریب پہنچ گئے۔بھارت کے سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔محمد رضوان اور بابر اعظم کو نیوزی لینڈکےخلاف پانچ میچزکی سیریزمیں پوائنٹس بہتربنانےکا موقع ملےگا۔دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔افغانستان کےفضل حق دوسرے اور آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ تیسرےنمبر پرآگئے۔ سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی دو درجےتنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔














