اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ مارکیٹ میں غیر قانونی سگریٹ کی بھرمار ہو گئی گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں200 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں مارچ میں پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شئیر 4.8 ارب سگریٹ سے کم ہوکر 1.8 ارب سگریٹ رہ گیامارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے پی ٹی سی کے مطابق یکم جولائی سے مارچ 2023 تک 92 ارب کا ٹیکس جمع کروایا رواں مالی سال کے آخر تک ہونے تک 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے ۔















