باجوڑ (اے بی این نیوز) سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے لوسم میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں 3دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔















