راولپنڈی (اے بی این نیوز )راولپنڈی میں موٹرسائیکل چوروں کا راج ، گذشتہ سات روز میں شہریوں کے 166 موٹرسائیکل غائب ہو گئے اتنی بڑی تعداد میں چوری شدہ موٹرسائیکل جا کہاں رہے ہیں پولیس اس گٹھی کو سلجھانے میں ناکام نظر آ رہی ہے راولپنڈی میں ماہ رمضان میں جہاں سٹریٹ کرائم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہاں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں بھی اپنے عروج پر پہنچ گئی ، چوروں نے گزشتہ سات روز میں راول دیس کے باسیوں کو 166 موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا روزانہ 25 سے زاہد موٹرسائیکل چوری ہو کر آخر جا کہاں رہے ہیں، اور موٹرسائیکل ہی چوروں کا آسان حدف کیونکر بن گیا ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو راولپنڈی کا ہر شہری اٹھا رہا ہے لیکن پولیس کے پاس اس کا جواب موجود نہیں تاہم پولیس چند موٹرسائیکل اور ایکا دکا چور پکڑ کر اپنی کارکردگی پیش کر دیتی ہے اور موٹرسائیکل چوری روکنے کے حوالے سے کوئی موثر حکمت عملی نہیں اپنائی جا رہی۔