اہم خبریں

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹریڈ مارک ہیں،کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے،فرینچائز اونر ندیم عمر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد ٹیم کا ٹریڈ مارک ہیں،کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے،وہ ٹیم کا حصہ ہیں رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق ندیم عمرنے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کسی کے سرفرازاحمد ہماری ٹیم کا ٹریڈ مارک ہیں، کسی کے کہنے پر کپتانی سے نہیں ہٹاسکتے،پی ایس ایل 8 میں ہماری کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اس کی وجہ سرفراز احمد نہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرینچائز اونر ندیم عمر نے کہا کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے اور رہیں گے ان کی قیادت میں ٹیم نے ٹائٹل جیتا اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں