اہم خبریں

شاہ محمود قریشی کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلیفونک رابطہ ، تعاون مانگ لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب اور خیبرپختونخواالیکشن میں تاخیر ی معاملے پرپی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی تیز کردیئے۔ اس حوالے سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ٹیلفونک رابطہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے شاہ محمود قریشی نے انتخابات کی تاریخ کے حوالےسے بات کی اور اپنی پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے باپ کی قیادت سے ملاقات سے متعلق شاہ محمود قریشی کی خواہش کے معاملے میں مشاورت کیلئے ایک دن کا وقت مانگ لیا۔

متعلقہ خبریں