لاہور(نیوزڈیسک) جسٹس باقر نجفی کی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائیکیخلاف دائر اپیل پرسماعت ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ کی توہین کی۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔دورانِ سماعت جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت ہے، درخواست کے مسترد ہونے پر اپیل دائر نہیں ہوتی، قانون کے مطابق کام کرنا ہے۔بعد ازاں عدالت نے اپیل کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے اور وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔















