اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کیخلاف درخواست،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی،عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پرچیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی جس میں بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایا کہ کس حیثیت میں انفارمیشن مانگی جا رہی ہے،نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے جبکہ نئے ترمیمی قانون کے مطابق نیب کا بتانا لازم ہے کسی کو کیوں بلا رہے ہیں ،بطور ملزم بلایا یا کسی دوسری وجہ پر بلایا ،نیب نوٹسز میں ہمیں معلومات فراہم نہیں کیں، صرف لکھا گیا ہے پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف انکوائری ہے۔ وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کی نیب نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ خبریں