اہم خبریں

سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری

لاڑکانہ(اے بی این نیوز)سندھ کے 15 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔رمضان المبارک اور اتوار کا روز ہونے کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے، تاحال چند ووٹر ہی ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پہنچ سکے ہیں۔حیدر آباد، لاڑکانہ، جامشورو، بدین ، سکھر، سانگھڑ کی یوسیز پر صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی، مجموعی طور پر 27 یونین کونسلز میں پولنگ ہوگی۔پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں دنگل ہوگا، پیپلز پارٹی کے بشیر تہیم، پی ٹی آئی کے امام الدین جلبانی اور جی ڈی اے کے حبیب اللہ کھوکھر مدمقابل ہیں۔لاڑکانہ وارڈ 2 میں 2170 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ وارڈ 2 میں 1184 مرد اور 986 خواتین ووٹ کاسٹ کریں گی۔لاڑکانہ میں 4 بوتھ قائم کر دیئے گئے، 2 پریزائڈنگ افسران سمیت 16 افراد کا عملہ تعینات کیا گیا ہے، سکیورٹی کے انتظامات سخت 2 ڈی ایس پیز سمیت ایک سو سے زائد افسران و اہلکار پولنگ بوتھ پر تعینات ہیں۔ضلع جامشورو کی یونین کونسل سری کے وارڈ 3 اور ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 2 میں الیکشن ہوگا، جامشورو کے وارڈ نمبر 2 پر پی پی امیدوار ارشد سہتو اور جامشورو اتحاد کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں