اہم خبریں

وفاقی وزارت داخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر کو خطے سے باہر کے دوروں کے دوران علاقائی پولیس کو اپنی حفاظت کیلئے استعمال کرنے سے روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون شمس الحق لون نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی حکومت اس ہدایت کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے پاس عام طور پر 8 پولیس اہلکاروں کا حفاظتی دستہ ہوتا ہے، جن کی قیادت ایس پی کے عہدے کا ایک اہلکار کرتا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جی بی کے چیف سیکریٹری، چیف سیکریٹریز اور تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے پولیس سربراہان اور چیف کمشنر اور ایس پی اسلام آباد کو بھیجے گئے مراسلے میں وفاقی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ جی بی کے گورنر اور وزیر اعلیٰ خالد خورشید کے لیے سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں اور خطے سے باہر ان کے دوروں کا اہتمام متعلقہ صوبائی اور علاقائی حکومتیں کریں گی۔

متعلقہ خبریں