کراچی(نیوزڈیسک) ای سی ایل سے نام نکلتے ہی صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ممالک پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے تھے۔















