اہم خبریں

مجھ سے منسوب باتیں جعلی، کسی کو کوئی انٹرویو نہیں دیا، قمر باجوہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز صحافی شاہد میتلا سمیت کسی کو بھی انٹرویو دینے کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے حوالے سے گردش کرنے والی زیادہ تر کہانیوں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔گزشتہ روز شاہد میتلا کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے متعلق بڑے بڑے انکشافات کیے گئے تھے۔ یہ انکشافات پرنٹ میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا چکے ہیں۔اس دوران سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے انٹرویو کے بعد سابق آرمی چیف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔سابق فوجی سربراہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کو بھی کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ میرے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والی زیادہ تر کہانیاں من گھڑت ہیں۔جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بتایا کہ میرے حوالے سے گردش کرنے والی زیادہ تر کہانیوں کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں