کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مفتی عبدالقیوم کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مفتی عبدالقیوم کو ٹارگٹ کرنے والے دونوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں ملزمان مفتی عبدالقیوم کو ٹارگٹ کرنے والے مرکزی ملزم ہیں۔یاد رہے کہ مفتی عبدالقیوم کو گلستانِ جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔















