اہم خبریں

کارکن ہر حال میں مینار پاکستان جلسے میں شرکت کیلئے پہنچیں، عمران خان کی اپیل

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حال میں آج جلسے میں شرکت کے لیے مینار پاکستان پہنچیں۔اپنے کارکنوں کے نام سے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کے سامنے آج حقیقی آزادی کا مقصد پیش کروں گا، میں کارکنوں سے اپیل ہے کہ ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ پی ٹی آئی مینار پاکستان پر اپنا چھٹا عوامی جلسہ منعقد کرے گی، جو گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔ اس لیے لاہور میں سب کو نماز تراویح کے بعد شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔ حقیقی آزادی کے اپنے ورژن میں میں بتاؤں گا کہ ملک کو بدمعاشوں سے کیسے آزاد کروائیں گے جس کو اس نااہل ٹولے نے ڈال دیا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مینار پاکستان میں جلسہ میں شرکت کے لیے کارکنوں کو شرکت سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، تمام چیزیں بالاتر رکھتے ہوئے کارکن جلسہ گاہ آئیں۔

متعلقہ خبریں