پشاور(اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا(پی پی پی) کے قائم مقام صدر اور وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے کہا ہے کہ صوبائی نگراں حکومت ماہ رمضان میں عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے، مہنگائی اور ذخیرہ اندوز مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے ادارے اپنا کردار ادا کریں. گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن سے ماہ رمضان کی شروعات اللہ تعالٰی کا خاص تحفہ ہے جو ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کا پیغام دیتا ہے۔ وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نےمفت آٹے کی تقسیم میں بدنظمی پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت آٹا تقسیم کرنے کاموثر و باعزت طریقہ کار اپنائے، حکومت اس حوالے سے حکمت عملی واضع کرے. انہوں نے کہا کہ رمضان احساس ،قربانی …















