اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ پیش کیا گیا،نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے میرا بیان مخصوص سوال کے جواب میں تھا،اسحاق ڈار میں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا خودمختار حق حاصل ہے،ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے،ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں،میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،آئی ایم ایف یا کسی دوسرے ملک ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے کوئی شرط عائد نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے،ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔















