اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ میںحسان خان نیازی کی بازیابی کے لئیے دائر درخواست پر سماعت ہو ئی،ایس ایچ او تھانہ رمنہ اور آئی جی اسلام آباد کے نمائندہ عدالت میں پیش ہو ئے
کیا آپ نے حسان نیازی کو اٹھایا ہے،چیف جسٹس کا ایس ایچ او تھانہ رمنہ سے استفسار ،ایس ایچ او تھانہ رمنہ نے بتایا کہ جی ہم نے حسان نیازی کو اٹھایا ہے،ایس ایچ او تھانہ رمنہ ایف آئی آر کاپی عدالت میں جمع کروا دی ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہیہ تو آج مقدمہ ہوا ہے،کیا آپ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا ہے،کوئی قانون اور قاعدہ نہیں توڑنا ملزم کے حقوق سب دینے ہیں،میڈیکل آپ کب کرواتے ہیں،12 بجے آپ نے گرفتار کیا ہے لیکن ابھی تک آپ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیوں نہیں کیا،تفتیش قانون کے مطابق ہونی چاہئیے،ملزم ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے اس کا مطلب نہیں کہ حقوق چھینے جائیں، نیزعدالت کا حسان نیازی کی وکلا ٹیم اور اہلہ خانہ کو ملاقات کروا نے کا حکم دیا ،عدالت کا حسان نیازی کا میڈیکل کروانے اور 24 گھنٹے میں متعلقہ عدالت پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔















