اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کی شدید مذمت کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے، اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔















