اہم خبریں

ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانےکی کوشش کر رہا ہوں، گورنر کے پی

پشاور (نیوزڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ شروع سے کوشش تھی ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات ہوں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام علی نے کہا کہ ہم منصفانہ، غیر جانبدار انتخابات کرانے کے خواہشمند ہیں، شروع سے ہی کوشش ہے پورے ملک میں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔گورنر کے پی نے کہا کہ صوبائی حکومت کا لیٹر الیکشن کمیشن کو بھیج دیا ہے، الیکش کمیشن کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی، ادارے نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو بھی بلایا، البتہ جلد الیکشن کمیشن جا رہا ہوں تاکہ انتخابات کا صحیح فیصلہ ہو۔غلام علی کا کہنا تھا کہ ایف آر اور قبائلی اضلاع کے لوگ احتجاج پر ہیں، آج بھی اسلام آباد میں احتجاج ہو رہا ہے، صوبے کی نصف آبادی بغاوت پر ہے، لہٰذا سیاسی جماعتیں اس کا حل نکالیں۔

متعلقہ خبریں