اہم خبریں

صوابی، بینک سے نکلتے ہی ڈاکووں نے شہری کو گھیر لیا، 37 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پشاور(نیوزڈیسک) نجی بینک کے قریب ڈاکووں نے شہری سے 37 لاکھ روپے لوٹ لئے۔ صوابی روڈ پر ٹوپی بازار یں نجی بینک کے قریب ہی موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہری سے 37 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ایزی پیسہ و موبائل شاپ کا مالک بینک سے پیسے نکال کر سڑک پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے آ گھیرلیا۔ شہری کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے شہری محفوظ رہا۔پولیس نے فرار ہونیوالے موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ خبریں