کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ تعلیم سندھ میں جعلی بھرتی ہونے والے لیب اسسٹنٹ ، کمپیوٹر آپریٹرز ، جونیئر کلرک ،انسٹرکٹر سمیت متعدد ملازمین فارغ کردیئے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے جعلی بھرتی ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 257 ملازمین کو جعلی بھرتی کیس میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔جعلی بھرتی ہونے والوں میں لیب اسسٹنٹ، کمپیوٹر آپریٹر، جونئیرکلرک اور انسٹرکٹر شامل ہیں۔بھرتی کے وقت ملازمین نے جعلی دستاویزات جمع کروا کر اہل افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالا تھا جبکہ فارغ ہونے والے تمام ملازمین کا تعلق شکارپور سے ہے۔محکمہ تعلیم نے نکالے گئے ملازمین کے خلاف اشتہار کیلئےتفصیل بھی جاری کردی۔سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتی ملازمین اپنا کیس لڑنے کیلئے عدالت سے رابطہ کرسکتے ہیں، اس سے قبل یہ ملازمین سندھ سروس ٹیبونل میں اپنا کیس ہار چکے ہیں۔















