اہم خبریں

عمران خان کی الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کے الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی فل بنچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 21 مارچ کو سماعت کرے گا۔بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم ، شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ۔عمران خان نے 4 جنوری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چیلنج کیا تھا ۔خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو این اے 95 میں نااہل قرار دینےکے بعد انہیں پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکی کارروائی شروع کی تھی اور عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں