لاہور(نیوزڈیسک)مریم نواز نے پنجاب کے 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔مسلم لیگ ن کی چیف آرگنازئر مریم نواز نے 16 مارچ کو پنجاب کے 3 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے 3، 3 حلقوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔لاہور میں ریٹرنگ آفیسر نے مریم نواز کے پی پی149سے کاغذات نامزدگی منظور کئے۔مریم نواز نے لاہور کے حلقہ پی پی 173 اور گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ان حلقوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔















