لاہور(نیوزڈیسک) نگران حکومت پنجاب نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔جبکہ نگران حکومت جلسے کوپولیس پر تشدد کے باعث سکیورٹی نہ دینےپر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم پولیس پر تشدد کے باعث نگران حکومت جلسے کو سکیورٹی نہ دینے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی صرف سابق وزیراعظم کی سکیورٹی دی جائے گی۔















