اہم خبریں

دبئی میں قتل ہونیوالے پاکستانی شہری کے اندھے قتل کا سراغ لگالیا، قاتل قریبی دوست نکلا

دبئی ، گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) دبئی میں قتل ہونیوالے پاکستانی شہری کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کردیا گیا جس کے بعد پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے اور کیس کی تفتیش شروع کردی ۔دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلئے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا۔سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم نے کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے جو دبئی میں ہی مقیم ہے۔دبئی پولیس نے جب ملزم عباس کو گرفتار کیا تو اُس نے انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عنصر کی اہلیہ بھی اس واردات میں ملوث ہے اور قتل کے بعد سے فرار ہے۔

متعلقہ خبریں