اہم خبریں

توشہ خانہ کا اہم ترین ریکارڈٹمپرڈکیا گیا،سابق بیوروکریٹ سید مصطفین کاظمی نے حکومت کا پول کھول دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق بیوروکریٹ اور ممبر ایڈمنسٹریشن، سی ڈی اے بورڈ سید مصطفین کاظمی نےسماجی ویب سائٹ پر موجودہ حکمرانوں کاکچا چھٹا کھول کررکھا دیاانہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ توشہ خانہ کاریکارڈکیبنٹ ڈویژن میں دیکھ چُکاتھاا س لئےمیں نے16نومبر2022کو یہ ٹوئٹ کیا تھا۔کیبنٹ ڈویژن میں موجوداہم ترین ریکارڈ کوناصرف بھونڈے طریقےسےٹمپرڈ کیاگیا ہےبلکہ چُھپایابھی گیاہےجب تک ایک جوڈیشل کمیشن اسکی انکوائری نہیں کرےگاعوام کیلئے یہ سب ناقابل قبول ہوگا۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے یہ تحائف 50 فیصد ادائیگی کے بعد لئےتھےاوران تحائف کوبیچ کر جو رقم ملی اُس سے بنی گالہ کی سڑک بنوائی اوراس کےاطراف فینسنگ کروائی۔عمران کا یہ زبردست فیصلہ تھاکیونکہ عمران کو معلوم تھا کہ یہ کریمنل مائنڈ سیاستدان جب بھی اقتدار میں آئے اسکو بیچ کرکھا جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں