اسلام آباد (اے بی این نیوز ) انفارمیشن سروس گروپ گریڈ 20 کے آفیسر محمد عاصم کیھچی کو قومی خبررساں ادارے اے پی پی کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردیا ہے محمد عاصم کیھچی جعمرات کو اے پی پی ھئیڈ کواٹر میں منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی کے عہدے کا چارج لینگے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محمد عاصم کیھچی جو اس وقت وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور ڈی جی سائبر ونگ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں انکو ایم ڈی اے پی پی کا اضافی چارج دیا جارہا ہے تاکہ وہ قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کہ ترقی اور کامیابی کی شاہراہ پر گامزن کرسکیں رات گئے اے بی این سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم کیھچی کا کہنا تھا کہ نئی ذمہ داری کا نوٹیفکیشن مجھے موصول ہوگیا ہے اور آج جعمرات کو اے پی پی آفس کا دورہ کرونگا اور ایم ڈی کا چارج لے کر باقاعدہ کام شروع کرونگا انکا کہنا تھا کہ قومی خبر رساں ادارے کو دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا میری اولین ذمہ داری ہوگی ادارے کو مالیاتی بحران سے نکالنے اور ملازمین کو درپیش مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنے تمام صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاونگا ایک سوال کے جواب میں عاصم کیھچی نے کہا کہ اے پی پی قومی ادارہ ہے اور اس ادارے کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے ادارے کے ملازمین کے باہمی تعاون اور اشتراک عمل سے ادارے کو درپیش مشکلات سے باہر نکالیں گئے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرینگے کام چور مافیا کو کوئی رعایت نہیں ملے گی عاصم کیھچی کا شمار انفارمیشن سروس کے سنیئر افسران میں ہوتا ہے اور میڈیا میں بھی انکو عزت اور توقیر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہےوہ صحافیوں میں بھی اپنی گہری مقبولیت کے حامل ہیں















