اسلام آباد (نیوزڈیسک)میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی 20 نمبر دینے کا معاملہ سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں میڈیکل کے طلباء کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی نمبر دینے کے معاملے پر از خود نوٹس سماعت کےلیے مقرر کیاگیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 مارچ کو اس معاملے کی سماعت کرے گا۔عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس کیس میں پاکستان میڈیکل کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال سماعت کے دوران معاملہ سامنے آنے پر از خود نوٹس لیا تھا۔















