پشاور(اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے قائم مقام صد ر اور وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا نے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے حقوق کی ضمانت آئین اور اسلام نے دی ہے،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ہر طرح کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، انھوں نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کا طرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی عوامی حکومتوں نے ملک میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی و بہبودکے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں، پاکستانی خواتین کی موجودہ ترقی کے پیچھے ایک خاتون کا کردار ناقابلِ فراموش ہے اور وہ ہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو۔















