قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں شواہد جمع کرنےدبئی جا پہنچی۔نیب ٹیم سعودی ولی عہد کے تحفے کی گھڑی کی فروخت پر معلومات جمع کررہی ہے، سعودی عرب سے تحفے میں ملی گھڑی کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب کی 4 رکنی ٹیم نے دبئی میں عمرفاروق ظہور سے ملاقات کی جس میں نیب کی سربراہی ڈائریکٹررضوان احمد نے کی۔گھڑی خریدنے والے عمر فاروق ظہور قیمتی گھڑی نیب کو دکھانے قونصل خانے لے آئے، دبئی میں نیب ٹیم نے گھڑی کے اصل ہونے کی تصدیق کرنے والے اسٹور کا بھی دورہ کیا اور اسٹور منیجر نے تصدیق کی کہ اس انمول قیمتی گھڑی کی قیمت کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق عمرفاروق ظہور نے گھڑی کےساتھ خریدی تمام اشیا کی رسیدیں اور دیگر شواہد نیب کو دیے،انہوں نے ثبوت فراہمی کے بعد دستاویز پر دستخط بھی کیے۔















