اہم خبریں

راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے گرفتار 47 قائدین و کارکنان کی حراست کے خلاف پٹیشن سماعت کے لئے منظور

راولپنڈی(اے بی این نیوز  )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے راولپنڈی سے گرفتار 47 قائدین و کارکنان کی حراست کے خلاف پٹیشن سماعت کے لئے منظور کر لی عدالت نے پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو نوٹس جاری کر دیئےپٹیشن کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی عدالت میں یہ پٹیشن زلفی بخاری کے والد سید واجد حسین بخاری نے دائر کی ہےابتدائی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئےعمران خان کی جیل بھرو تحریک پر صداقت عباسی ، فیاض چوہان زلفی بخاری سمیت 7 اراکین اسمبلی نے گرفتاریاں دیں پٹیشن میں موقف تمام افراد نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاریاں دیںسپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عمران خان نے جیل بھرو تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے عدالت گرفتار رہنماؤں کی حراست کے احکامات معطل کرے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہعدالت یکطرفہ طور پر حراست کے حکومتی احکامات معطل نہیں کرسکتی عدالت نے پٹیشن کے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیراوائز جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں