اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینکی گئی ۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی لیک ہونیوالی آڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہکہا کہ اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو جسٹس مظاہر کی مدد کا بھی کبھی نہیں کہا، جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے ۔
ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئ ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئ تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئ نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023















