اہم خبریں

سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا ۔جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس متعلق سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید و دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ،درخواستوں میں وفاقی حکومت، وزارت پارلیمانی امور، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پوری دنیا میں نوے لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں اور اس بات کی استدعا کی کہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور سپریم کورٹ سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کالعدم قرار دیا جائے۔

متعلقہ خبریں