کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ، زیارت، پشین، سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، جاتی سردی واپس لوٹ آئی ۔ دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع استور میں چار روز کے دوران چار فٹ تک برف پڑچکی ہے، رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ضلع دیامر میں بھی شدید برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔دوسری جانب چلاس شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔















