اہم خبریں

امریکہ یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کامنصوبہ بنا رہا ہے، روس کا الزام

ماسکو(اے بی این نیوز)روس نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین میں کیمیائیہتھیاراستعمال کر کے اشتعال انگیز کاروائیوں کا منصوبہ بنا رہا ہے،روسی مسلح افواج کے تابکاری، کیمیائی اور بیالوجک دفاعی فورسز کے کمانڈر ایگور کیریلوف نے ماسکو میں پریس کانفرنس سے خطاب میںکہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے یوکرین میں ایک اشتعا ل انگیزکاروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،کیریلوف نے کہا کہ اس کے لئے تیاریاں کر لی گئی ہیں،10 فروری کو غیر ملکی شہریوں پر مشتمل ایک ٹرین بوگی میں کیمیائی مادے یوکرین کے شہر کراماتورسک پہنچا دئیے گئے ہیں،کیمیائی ہتھیار یوکرینی حکام کی نگرانی میں بوگی سے اتارے گئے ہیں، یہ 16 سربمہر دھاتی ڈبے تھے۔ ان میں سے نصف ڈبوں پر کیمیائی خطرے کی علامت ، بی زیڈ کے الفاظ اور دو سرخ لکیروں کا اشارہ تھا،کیریلوف نے کہا کہ بی زیڈ کیمیائی مادہ انسانوں میں حافظے کی خرابی، اوہام اور ہذیان کا سبب بنتاہے ۔کیمیائی اسلحے کے سمجھوتوں کی رو سے اس طرح کے ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے۔

متعلقہ خبریں