اہم خبریں

ایران کا معاملہ،چین کی مد د کی ضرورت نہیں،ہم ایران کو شکست دے چکے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ Donald Trump نے چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کے معاملے میں یرانIran کا معاملہ،چین کی مد د کی ضرورت نہیں،ہم ایران کو شکست دے چکے ہیں ۔ ان کے مطابق ایران کو پہلے ہی شدید دباؤ کا سامنا ہے اور ناکہ بندی انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نے ایران کو کئی محاذوں پر شکست دی ہے اور اب کسی قسم کی “گیم” نہیں چل رہی، کیونکہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنی پالیسی درست کرنا ہوگی ورنہ امریکہ اپنا کام مکمل کرے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ ایک بہتر اور فائدہ مند معاہدہ ممکن ہے جو دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔

چین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ توقع ہے کہ 2026 مکمل ہونے سے پہلے چینی صدر امریکہ کا دورہ کریں گے، جس سے دونوں بڑی طاقتوں کے تعلقات میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

روس اور یوکرین جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر امن کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور صورتحال بہتر سمت میں جا رہی ہے۔

پاکستان کے حوالے سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کو شاندار شخصیات قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ خبریں